خیبرپختونخوا میں مقیم غیرقانونی تارکین

خیبرپختونخوا میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف گھیرا مزید تنگ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔
صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں سے متعلق وفاقی محکمہ داخلہ نے تفصیلات طلب کر لیں، ان تفصیلات میں ان کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کے علاوہ جائیداد، اثاثوں اور کارخانوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا میں مقیم غیر ملکیوں کے نام رجسٹرڈ اسلحہ لائسنس سمیت درج مقدمات، جرائم میں ملوث ہونے سے متعلق بھی تفصیلات وفاقی محکمہ داخلہ نے طلب کر لیں۔
یاد رہے کہ وفاقی محکمہ داخلہ کی جانب سے یہ تفصیلات خیبرپختونخوا حکومت، محکمہ ایکسائز، پولیس، انڈسٹری، بلدیات سے مانگی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی محکمہ داخلہ کی جانب سے 6 ہزار 304 غیر قانونی شناختی کارڈز بلاک کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی ہزاروں‌کی تعداد میں‌ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے.

مزید پڑھیں:  حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بڑھانے کا اعلان