بارشوں سے 245 افراد جاں بحق

ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے 245 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے 245 افراد جاں بحق جبکہ 446 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، سیلاب اور بارشوں کے ان 27 دنوں میں 245 افراد جاں بحق جبکہ 446 زخمی ہو گئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے طوفانی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کارویاں پر مبنی رپورٹ جاری کر دی۔
این ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے پنجاب میں 92، خیبرپختونخوا میں 74، سندھ میں 47، بلوچستان میں 22، کشمیر میں 6 اور گلگت بلتستان میں 4 افراد جاں بحق ہوئَ۔
ان ایام میں ایک ہزار سے زائد مکانات مکمل تباہ جبکہ 3 سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 121 بچے اور 48 خواتین بھی شامل ہیں، 446 لوگ حالیہ طوفانی بارشوں اور اس کے بعد پیش انے والے سیلابی صورتحال سے زخمی ہوئے ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے8 سکولوں اور 35 پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ان بارشوں سے جہاں مواصلاتی نظام متاثر ہوا وہیں اس سے ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سبی سے ہرنائی سیکشن ٹریک کو نقصان پہنچا ہے جس پر مرمتی کام جاری ہے۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے 245 افراد جاں بحق جبکہ 446 افراد زخمی ہو گئے۔ ان بارشوں میں جہاں 245 لوگ جان کی بازی ہار گئے وہیں بارش کا پانی متعدد جانور بھی بہا لے گیا.
ان طوفانی بارشوں سے بعض علاقوں میں‌اربن فلڈنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں جس کے باعث بارانی پانی گحروں میں‌داخل ہو گیا ہے. بارشوں اور سیلاب سے8 سکولوں اور 35 پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حادثے میں ملاکنڈ کے دو انجینئرز بھی شہید