پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ،سمری ارسال

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی۔
وزارت پارلیمانی امور نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی ہے ۔
ارسال کردہ سمری میں مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے 2 یا 3 ستمبر کو بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔
مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی۔
سینیٹ اور قومی اسمبلی سے پاس نہ ہونے والے بلز بھی منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  علی امین پختونوں اور پنجابیوں کو لڑوانا چاہتے ہیں ،عظمیٰ بخاری