جے یو آئی سربراہ طلب

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر جے یو آئی سربراہ کو طلب کرلیا گیا

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )کے سربراہ کو کل طلب کر لیا۔
انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر جے یو آئی سربراہ کو جمعرات کو 10بجے طلب کیا گیا ہے ۔
الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4رکنی کمیشن انٹرا پارٹی کیس کی سماعت کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق جمعیت علمائے اسلام نے انٹراپارٹی الیکشن مکمل نہیں کیے اورنہ سرٹیفکیٹ جمع کرایا۔
جے یو آئی کے رہنما کامران مرتضی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں جے یو آئی کے وکلا کا پینل پیش ہو گا۔

مزید پڑھیں:  یمن، لبنان اور غزہ پر اسرائیل کی بیک وقت بمباری، 137افراد شہید