بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشیں

بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشیں، 16 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشیں جاری ہیں جن سے 16 افراد ہلاک جبکہ متعدد لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا جانے لگا ہے، شدید بارشوں کے 2 روز کے دوران رونما ہونے والے مختلف واقعات میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق گجرات میں غیر معمولی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والی ان بارشوں سے دریاؤں کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے لگی ہے، اس کے ساتھ ہی ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور ریسکیو آپریشن میں مدد کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
ادھر بڑودہ، جام نگر اور موربی کے رہائشی علاقوں میں ہر طرف پانی ہی پانی بھر گیا ہے، گھر اور گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوبے نظر آتے ہیں۔ لوگوں کو آمدورفت کیلئے کسی کشتی کے علاوہ اور کوئی سہولت میسر نہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشیں گزشتہ 2 روز سے جاری ہیں اس دوران پیش آنے والے مختلف واقعات میں 16افراد ہلاک ہوگئے۔ متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے بند اور ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  حسن نصراللہ کی شہادت سے عدم استحکام مزید بڑھے گا: پاکستان