سعودی عرب نے بیمارافراد کو حج

سعودی عرب نے بیمارافراد کو حج پر جانے سے روک دیا

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے بیمارافراد کو حج پر جانے سے روک دیا۔
سعودی حکومت کی جانب سے بیمار افراد کے حج کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا گیا کہ صرف تندرست اور توانا افراد ہی حج پر آسکیں گے۔
پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو حج 2025ء سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری موصول ہوگئی جس میں سعودی عرب کی جانب سے پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد کو حج پر جانے سے روک دیا گیا۔
سعودی حکومت کے مراسلے کے حوالے سے ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ موسم کی شدت کے پیش نظر صرف تندرست و توانا عازمین کو حج کی اجازت دی جائے گی۔
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئِے کہا ہے کہ گردہ، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسر جیسے پیچیدہ امراض کا شکار لوگوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق ڈیمنشیا اور متعدی امراض مثلا ٹی بی، تپ دق، کالی کھانسی کے حامل افراد سمیت 12 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس سلسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عازمینِ حج کے لیے گردن توڑ بخار، کورونا، موسمی انفلوئنزا اور پولیو ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے نئی ہیلتھ ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے بیمارافراد کو حج پر جانے سے روک دیا۔ رواں سال ہونے والے حج میں متعدد عازمین گرمی کی شدت کے باعث بیمار پڑ گئے تھے.

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر امیر مقام کا خیبر پختونخوا میں فوجی آپریشن کا اشارہ