چیف جسٹس کی توسیع

چیف جسٹس کی توسیع کے حوالے سے تجویز زیر غور نہیں، اعظم نذیر تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی توسیع کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں، حکومت کسی سرپرائز قانون سازی کا ارادہ نہیں رکھتی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فیض حمید کا کیس کہاں چلے گا یہ ہمارا دائرہ اختیار نہیں تاہم ضرورت پڑی تو عمران خان کا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ جوائنٹ سیشن میں کوئی آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی، نیا ترمیمی بل نہیں لایا جاسکتا، حکومت کسی سرپرائز قانون سازی کا ارادہ نہیں رکھتی، کسی رکن کے نجی بل کا حکومت سے تعلق نہیں ہوتا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے اس وقت کوئی تجویز زیر غور نہیں، چیف جسٹس کی توسیع ہوگی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ مجھے نہیں کرنا۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے کورٹ مارشل یا سول عدالت میں کیس چلنے کے سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ میرا دائرہ اختیار نہیں تاہم ضرورت پڑی تو عمران خان کا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے تشریح کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی