عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور

عالیہ حمزہ کی سائبر دہشتگردی کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء عالیہ حمزہ کی سائبر دہشتگردی کے مقدمے میں 10روز کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے عالیہ حمزہ پر درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لئے درخواست پر سماعت کی۔
پی ٹی آئی رہنما اپنے سسر جمیل ملک اور وکیل اشتیاق اے خان کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔
وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ عالیہ حمزہ کیخلاف ایف آئی اے میں سائبر دہشتگردی الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عالیہ حمزہ نے اس مقدمہ میں عبوری ضمانت حاصل کی ہے؟ جس پر وکیل عالیہ حمزہ نے کہا کہ سائبر کرائم مقدمہ کی بابت کوئی اطلاع نہیں تھی۔
بعدازاں عدالت نے عالیہ حمزہ کی سائبر دہشتگردی کے مقدمہ میں 10 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی، عدالت نے تحقیقاتی اداروں کو مزید کارروائی کیلئے قانونی دائرہ کار میں رہنے کا حکم بھی دے دیا۔

مزید پڑھیں:  افغانستان سے دہشتگردی:چین روس اور ایران کی پاکستان کے موقف کی تائید