عمران خان سپریم کورٹ رجوع

نااہلی کیخلاف اپیل: عمران خان کا جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے نااہلی کے خلاف دائر اپیل پر جلد سماعت کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ۔
سابق وزیراعظم کی جانب بیرسٹر ظفر کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو سیاست سے باہر رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تحائف ڈیکلیئر نہ کرنے کے غلط الزام پر کی نااہلی کا ریفرنس بھیجا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کو میانوالی سے ڈی سیٹ کیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی کو انتخابات لڑنے سے روک دیا گیا۔
لاہورہائیکورٹ کا لارجر بینچ الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل پر سماعت کر رہا تھا مگر اسلام آبادہائیکورٹ نے اپیل واپس لینے کی استدعا منظور کرنے سے انکار کیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ لارجر بینچ کارروائی آگے نہیں بڑھا پا رہا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا 2اکتوبر کو پنجاب کے 3شہروں میں احتجاج کا اعلان