ارشد ندیم کو ہلال امتیاز

صدر مملکت نے گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نواز دیا

ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف زرداری نے قومی ہیرو اور پیرس اولمپکس میں ملک کانام روشن کرنے والے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نواز دیا ۔
ایوان صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دیا گیا،خصوصی تقریب براہِ راست نشر کی گئی۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو گیم میں نیزہ 92.97میٹر تک پھینک کر عالمی ریکارڈ بنایا اور پہلی مرتبہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔
گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو حکومت پاکستان کی جانب سے ہلالِ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کے لیے 15 کروڑ روپے کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 کروڑ روپے کا چیک دیا تھا، گورنر سندھ اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے بھی انعام کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بڑھانے کا اعلان