رجسٹریشن آف برک کلن بل

خیبر پختونخوا کابینہ :رجسٹریشن آف برک کلن بل 2024کا مسودہ منظور

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس میں رجسٹریشن آف برک کلن بل 2024کا مسودہ منظور کرلیا گیا ہے ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں تمام صوبائی وزراء ، مشیروں اور معاونین خصوصی نے شرکت کی ۔
اجلاس میں دیگر اہم قانونی مسودے کی منظوری کے علاوہ خیبرپختونخوا رجسٹریشن آف برک کلن بل 2024کے مسودے کی منظوری بھی دے دی گئی ۔
قانون سازی کا مقصد صوبے میں اینٹ کے بھٹوں کی رجسٹریشن اور بہتر انتظام و انصرام کے لئے ایک جامع اور موثر ریگولیٹری فریم ورک تیار کرنا ہے۔
قانون پر عملدرآمد سے اینٹ بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کے اسباب کا تدارک ممکن ہوسکے گا۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کے پیجرز دھماکوں میں بھارتی شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف