بٹیر کے شکار پر پابندی

خیبر پختونخوا بھر میں بٹیر کے شکار پر پابندی عائد ،اعلامیہ جاری کردیا گیا

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے صوبہ بھر میں بٹیرکے شکار پر پابندی عائد کردی گئی ۔
چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف نے اس حوالے سے صوبہ بھر کے کنزرویٹرز کو اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے بٹیرکی نسل محفوظ بنانے کے لیے لائسنس اور پرمٹ جاری کرنے پربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
محکمے کی جانب سے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بٹیر کی تعداد میں اضافے تک پابندی برقرار رہے گی ۔
اعلامیہ کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت کا 6وزارتیں ،ڈیڑھ لاکھ ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان