مچ میں گیس پائپ لائن

مچ میں گیس پائپ لائن سیلابی ریلے میں بہہ گئی،سپلائی معطل

ویب ڈیسک: لوچستان کے علاقے مچ میں گیس پائپ لائن سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے باعث کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق مچ میں 18انچ گیس پائپ لائن سیلاب سے متاثر ہوئی ہے ۔
گیس پائپ لائن متاثر ہونے سے کوئٹہ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت سمیت مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  تیاریاں مکمل، عوام کاٹھاٹھیں مارتا سمندر آج راولپنڈی سے ٹکرائے گا