10اضلاع آفت زدہ قرار

سیلابی صورتحال: بلوچستان کے 10اضلاع آفت زدہ قرار

ویب ڈیسک: بلوچستان حکومت نے بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبے کے 10اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے ۔
صوبائی حکومت کی جانب سے آفت زدہ اضلاع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس میں قلات، زیارت، صحبت پور، لسبیلہ، آواران، کچھی شامل ہیں ۔
جعفر آباد، اوستہ محمد، لورالائی اور چاغی بھی آفت زدہ قرار دیئے جانے والے اضلاع میں شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کردی۔
دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں اضلاع میں موسم ابر آلود ہے ۔
جھل مگسی، پنجگور میں موسلادھار بارش بولان اور جھل مگسی میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوبائی کابینہ کے اراکین کیلئَے بہترین کارکردگی پر انعامات کا اعلان