نوشہرہ ٹریفک حادثہ

نوشہرہ میں ٹریفک کا المناک حادثہ ، خاتون سمیت3افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: نوشہرہ میں ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا جس میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ نظام پور روڈ پر پیش آیا جہاں ٹرک وین اور موٹر کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔
ٹریفک کے خوفناک حادثے میں خاتون سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔
جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئیں ۔

مزید پڑھیں:  رنگ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن ، ڈی جی پی ڈی اے اور ایم این اے تنازعہ شدید