خاتون آن لائن ہراساں کرنےوالا ملزم

خاتون آن لائن ہراساں کرنےوالا ملزم گرفتار، موبائل اور دیگر مواد برآمد

ویب ڈیسک: خاتون آن لائن ہراساں کرنےوالا ملزم سائبر کرائم سرکل کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن ہراسائی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
اس حوالے سے ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ شعیب محمد نامی ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل اور واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کیں۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو پشاور سے گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کی تفتیش کے مطابق ملزم نے شکایت کرنے والی خاتون کو شادی کا جھانسہ بھی دیا تھا، اس کے علاوہ ملزم کئی ماہ سے متاثرہ خاتون کو بلیک میل بھی کرتا رہا تھا۔
اس سلسلے میں کی جانیوالی کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے مذکورہ موبائل فون اور اس کے زیر استعمال واٹس ایپ اکاونٹ سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ خاتون آن لائن ہراساں کرنےوالا ملزم سائبر کرائم سرکل کے ہاتھوں گرفتار۔ ملزم کے قبضے سے مذکورہ موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  امریکا میں تباہ کن سمندری طوفان ہیلن سے 90 افراد ہلاک