کمراٹ میں محصور مسافر وسیاح

کمراٹ میں محصور مسافر وسیاح مختلف ہوٹلوں میں منتقل، بحالی کام شروع

ویب ڈیسک: دیر بالا کے سیاحتی مقام وادی کمراٹ کی مین سڑک سیلابی ریلہ کی نذر ہو جانے کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد محصور ہو کر رہ گئی تھی، تاہم ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کے بعد کمراٹ میں محصور مسافر وسیاح مختلف ہوٹلوں میں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سڑک اور پلوں کی بحالی کے حوالے سے کارروائی کا آغاز کردیا ہے، امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں راستہ بحال کرنے کیلئے کام میں مصروف ہو گئی ہیں۔
ادھر تھل پہنچنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ کمراٹ میں سب کچھ معمول کے مطابق تھا کہ رات کو اچانک سیلابی ریلہ آمد آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلہ اس قدر شدید تھا کہ کمراٹ روڈ تقریبا زیادہ تر دریا برد ہو گیا جس کی درستگی کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ہوٹل حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موسمی صورتحال سے تقریباً تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات تک پہنچا دیا گیا ہے، ان کی بحفاظت واپسی تک ان کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔
یاد رہے کمراٹ میں ہونے والی مون سون بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ اس صورتحال میں رابطہ سڑک دریا برد ہوگئی جس سے سینکڑوں شہری متاثرہ علاقوں میں پھنس کر رہ گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی علاقے دیر بالا میں گزشتہ رات شدید بارش کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، دیر کمراٹ سڑک اور تین رابطہ پلوں سمیت فش فارم اور پن بجلی گھر سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔
سیاحتی مقام وادی کمراٹ کی مین سڑک سیلابی ریلہ میں بہہ جانے سے سیاحوں کی بڑی تعداد محصور ہو کر رہ گئی۔
رابطہ سڑک بہہ جانے سے کمراٹ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جس سے مسافر وسیاح پریشانی کا شکار تھے۔
سیلاب کے باعث کمراٹ کے تمام راستے بند ہو چکے ہیں، ان حالات میں انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو کمراٹ نہ جانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
سیلابی ریلے کے نتیجے میں زیر کاشت زمینوں اور فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا،
فش فارم بہہ جانے کے نتیجے میں لاکھوں کی تعداد میں مچھلیاں ہلاک ہو گئی ہیں ۔
یاد رہے کہ مقام وادی کمراٹ کی مین سڑک سیلابی ریلہ کی نذر ہو جانے کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد محصور ہو کر رہ گئی تھی، تاہم ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کے بعد کمراٹ میں محصور مسافر وسیاح مختلف ہوٹلوں میں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گالی سے گولی پر آگئے ہیں ، عطاء اللہ تارڑ