تیراہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن

وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اس دوران 12 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے، ان کارروائیوں‌میں‌14 دہشتگرد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر 20 اگست سے آپریشن جاری کر رکھا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وادی تیراہ میں‌سکیورٹی فورسز نے 28 اور 29 اگست کو دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 12 دہشتگرد ہلاک کر دیئَے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کے وادی تیراہ میں وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ 20 اگست سے ان علاقوں میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان کارروائیوں میں دہشتگردوں اور ان سے وابستہ تنظیموں اور حمایتیوں کو بڑا دھچکا لگا ہے، 20 اگست سے جاری ان آپریشنز میں‌اب تک 37 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ اس دوران 14 دہشت گرد شدید زخمی بھی ہو چکے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق وادی تیراہ میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اس دوران 12 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔ اس دوران 14 دہشت گرد شدید زخمی ہو چکے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
دوسری طرف صدر مملکت آصف علی زرداری نے وادی تیراہ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر مملکت نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہارکیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا پنجگور واقعے کا نوٹس، رپورٹ مانگ لی