ہنگو تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی

ہنگو تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی، منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: ہنگو تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی کے دوران ملزمان گرفتار کر لئے جبکہ ان سے منشیات برآمد کر لی گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع ہنگو تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی کے دوران موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 15 کلو اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی۔
ایس ایچ او فیاض خان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ، بعدازاں گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ ہنگو تھانہ سٹی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹر کار سے منشیات برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر لئے جبکہ بعد ازاں ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں 9روز سے پاراچنارٹل شاہراہ، پاک افغان خرلاچی بارڈر بند