مطلوب سنیچر پولیس مقابلہ کےبعد گرفتار

مطلوب سنیچر پولیس مقابلہ کےبعد گرفتار، ساتھی کا نام بھی اگل دیا

ویب ڈیسک: تھانہ گلبہار پولیس کی کارروائی کے دوران مطلوب سنیچر پولیس مقابلہ کےبعد گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم سے چھینا گیا موبال اور اسلحہ برامد کر لیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ گلبہار نعمان خان دیگر نفری کے ہمراہ ٹی ٹی سی روڈ پر موجود تھے کہ اس دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کا گزر ہوا۔
پولیس کی جانب سے انہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم رکنے کی بجائے پولیس سے کنی کتراتے ہوئے فرار ہونے لگے۔
اس کارروائی کے دوران موتر سائیکل سواروں نے جاتے جاتے پولیس پر بہ ارادہ قتل فائرنگ بھی کی۔ اس دوران پولیس ٹیم نے تعاقب شروع کر دیا۔
تعاقب کے دوران کراس فائرنگ کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت بلال ولد محمد عمر سکنہ گجر آباد سے ہوئی، جبکہ دوسری طرف گرفتار ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون اور ایک عدد پستول بھی برآمد ک رلی گئی۔
ایس پی فقیرآباد خالد خان کے مطابق ملزم متعدد مقدمات میں تھانہ گلبہار اور تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو مطلوب تھا۔
گرفتار ملزم نے دوران تفتیش فرار ہونے والے ملزم کا نام بھی اگل دیا، جس کے بعد اس کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
یاد رہے کہ تھانہ گلبہار پولیس کی کارروائی کے دوران مطلوب سنیچر پولیس مقابلہ کےبعد گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم سے چھینا گیا موبال اور اسلحہ برامد کر لیا گیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزم نے دوران تفتیش ساتھی کا نام اگل دیا جس کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں.

مزید پڑھیں:  فلسطین کے دو ریاستی حل کی بات امریکہ و اسرائیل کو خوش کرنا ہے،حافظ نعیم