دہشتگردوں کو جواب دینے کیلئے سیکورٹی

دہشتگردوں کو جواب دینے کیلئے سیکورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ویب ڈیسک: سوات میں مکمل امن ہے تاہم اگر کہیں کچھ ہوتا ہے تو سیکورٹی ادارے اس کا بھرپور جواب دیتے ہیں، دہشتگردوں کو جواب دینے کیلئے ہمارے سیکورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں۔
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ضلع سوات کے علاقہ باغ کا دورہ کیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا ہے کہ سوات میں مکمل امن و آمان ہے تاہم صوبے کے کچھ حصوں میں بدامنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کچھ ہوا تو حکومتی انتظامیہ الرٹ ہے اور دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات جب بھی رونما ہوتے ہیں تو ان کو سیکورٹی ادارے بھرپور جواب دیتے ہیں، ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی جاتی ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ صوبے میں کسی کو امن و امان خراب کرنے نہیں دینگے، دہشتگردوں کو بھرپور جواب دینے کیلئے تمام سیکورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں۔
یاد رہے کہ سوات میں مکمل امن ہے تاہم اگر کہیں کچھ ہوتا ہے تو سیکورٹی ادارے اس کا بھرپور جواب دیتے ہیں، ہمارے سیکورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں۔
صوبہ بھر میں‌اکثر مقامات پر ہونے والے دہشت گردی واقعات کے باعث اکثر اضلاع میں‌امن کے قیام کیلئے جلسے جلوس نکالے جاتے ہیں.

مزید پڑھیں:  پارٹی کارکنوں پر شیلنگ کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت عدالت جائے گی، بیرسٹر سیف