زیبراکراسنگ، لین مارکنگ نہ ہونے

زیبراکراسنگ، لین مارکنگ نہ ہونے پر چیف ٹریفک آفیسر کا سی سی پی او کو خط

ویب ڈیسک: زیبراکراسنگ، لین مارکنگ نہ ہونے پر چیف ٹریفک آفیسر کی جانب سے سی سی پی او کو خط ارسال کر دیا گیا۔
چیف ٹریفک پولیس افیسر نے سی سی پی او پشاور کو ارسال کردہ خط میں شکایت کی ہے کہ شہر میں 32 جگہوں پر یوٹرن اور زیبرا کراسنگ کی نشاندہی کی گئی تھی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ایک ماہ قبل ہوئے اجلاس کے فیصلے پر عمل درامد نہیں ہوا، پی ڈی اے اور سی اینڈ ڈبلیو نے تاحال سروے تک نہیں کیا۔
سی سی پی او کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایگزیکٹو انجنئیر سی اینڈ ڈبلیو نے پی سی ون کے بغیر کام مکمل کرنےکا وعدہ پورا نہیں کیا۔
چیف ٹریفک آفیسر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سی سی پی او پشاور کمشنر سے معاملہ اٹھائیں، عوام کے مفاد میں جلد یہ کام مکمل کیا جانا چاہئے۔
چیف ٹریفک آفیسر سعود خان کا کہنا ہے کہ زیبرا کراسنگ، لین مارکنگ نہ ہونے کی بناء ٹریفک پولیس چالان کرنے سے قاصر ہے۔
یاد رہے کہ زیبراکراسنگ، لین مارکنگ نہ ہونے پر چیف ٹریفک آفیسر کی جانب سے سی سی پی او کو خط ارسال کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر نے غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکی وعدوں کو جھوٹا قرار دیدیا