22اگست کا جلسہ منسوخ کرنے کا

22اگست کا جلسہ منسوخ کرنے کا بھاری نقصان ہوا، شیر افضل مروت

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 22اگست کا جلسہ منسوخ کرنے کا بھاری نقصان ہوا، جلسہ کی منسوخی کے بعد سے اب تک کارکنان میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سامنے حالات کی درست ترجمانی نہیں کی گئی، جس کے ساتھ ہی انہیں جلسہ منسوخی پر آمادہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 22اگست کا جلسہ منسوخ کرنے کا بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، کارکن مایوس اور ناراض ہیں اور ان میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے، ان میں منفی رجحان پنپ رہا ہے۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ جنہوں نے جلسہ مؤخر کروایا، وہ اس نیکی کا صلہ نہیں دیں گے۔ 22 اگست کا جلسہ منسوخ ہونے کے بعد اب کارکنا ن 8 ستمبر کے جلسے کے حوالے سے بھی شکوک و شبہات کا اظہار کر رہے ہیں۔
ان کی جانب سے خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جیسے 22 اگست کا جلسہ منسوخ کیا گیا ویسے ہی 8 ستمبر کا جہسہ بھی منسوخ کر دیا جائیگا۔ پی ٹی آئی رہنما نے ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ 8 ستمبر کے جلسے کا انتظام کرنے سے مجھے باہر رکھ کر جلسے کے کامیاب انعقاد کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی قیادت کا رابطہ ، ملاقات طے