مصنوعی ذہانت پر مبنی بارڈرسیکورٹی پلان

مصنوعی ذہانت پر مبنی بارڈرسیکورٹی پلان جلد مکمل ہوگا، ایران

ویب ڈیسک: ایران کی جانب سے سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی بارڈرسیکورٹی پلان جلد مکمل ہوگا۔
ایران کی آرمی گراؤنڈ فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرس حیدری نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے مشرقی سرحدوں کو محفوظ بنانے کا منصوبہ جلد ہی مکمل ہونے کیلئے پرامید ہیں۔
بریگیڈیئر جنرل کیومرس حیدری نے بتایا ہے کہ مشرقی سرحدوں کو سیل کرنے کا سارا منصوبہ آرٹیفیشل انٹیلی جینس ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔
ان کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سرحد کی حفاظت کے لیے صرف دیوار کی تعمیر کافی نہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے کام لیا جا رہا ہے۔
حیدری نے مزید بتایا کہ آرمی کے گراؤنڈ فورس کے انجینئرنگ یونٹ کو اس مشن کا کام سونپ دیا گیا ہے اور یہ کہ منصوبہ مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہونے کی امید ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت ایران افغانستان کے ساتھ اپنی مشرقی سرحد پر 930 کلو میٹر لمبی دیوار کی تعمیر کر رہا ہے۔
ایران کے اس اقدام کا مقصد سیکورٹی بڑھانے سمیت سمگلنگ روکنا بھی ہے۔
یاد رہے کہ ایران کی جانب سے سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی بارڈرسیکورٹی پلان جلد مکمل ہوگا۔

مزید پڑھیں:  لوئرکوہستان، قراقرم روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 3افراد جاں بحق