ہری پور میں زمین کے تنازعہ

ہری پور میں زمین کے تنازعہ پر 2 افراد قتل، 2 زخمی

ویب ڈیسک: ہری پور میں مزید دو زندگیاں زمین کے تنازعہ کی بھِنٹ چڑھ گئیں، تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پور میں زمین کے تنازعہ پر 2 افراد قتل جبکہ 2 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
واقعات کے مطابق ہری پور کے تھانہ مکھنیال کی حدود دور افتادہ پہاڑی علاقہ گاوں ھلی نائیاں دی گلی میں افسوس ناک واقعہ رونما ہوا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زمین کے تنازعہ پر گھر میں سوئے ہوئے ایک خاتون سمیت چار افراد کو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے شدید زخمی کر دیا گیا۔
پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے چار افراد میں جمیلہ زوجہ سفیر سمیت صغیر احمد، سفیر احمد اور عدیل احمد شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سفیر احمد اور صغیر احمد اس خونیں واردات میں جاں بحق ہوگئے جبکہ مسماہ جمیلہ اور عدیل احمد شدید زخمی ہیں۔
ادھر واقعہ کے نامعلوم افراد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔
مدعیان کی جانب سے 6 ملزمان نامزد کر دیئے گئے ہیں جبکہ ہسپتال سے تھانہ مکھنیال کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔
ڈی ایس پی عزیر خان کی سربراہی میں ٹیموں کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس نے تبایا کہ واقعہ میں نشانہ بننے والے دو زخمی ماں بیٹے کی حالت تشویش ناک ہے، وقوعہ کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق نامزد ملزمان میں محمد صفدر، یاسین، محمد اصف، محمد اورنگزیب اور محمد یونس شامل ہیں جبکہ پانچ مشکوک افراد گرفتار ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ ہری پور میں مزید دو زندگیاں زمین کے تنازعہ کی بھِنٹ چڑھ گئیں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو تیز دھار آلہ سے شدید زخمی کیا گیا جن میں‌2 افراد چل بسے جبکہ 2 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  شہید حسن نصراللہ کا جسد خاکی تلاش کرلیا گیا