منکی پاکس کی تصدیق

پشاورمیں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، خیبر پختونخوا میں تعداد 4ہوگئی

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد خیبر پختونخوا میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہوگئی۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر ارشاد علی کے مطابق پشاور ائیر پورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 47سالہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایئر پورٹ پر سکریننگ کے دوران علامات ظاہر ہونے پر مریض کو پولیس سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری نے مریض میں ایم پاکس کی تصدیق کر دی ہے۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا نے مزید بتایا کہ مریض کی حالت بہتر ہے اور ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریض کا تعلق پشاور سے ہے، ابھی تک کوئی بھی لوکل کیس رپورٹ نہیں ہوا، منکی پاکس کیلئے سرویلنس اور رسپانس کا مربوط نظام تشکیل دیا ہے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال منکی پاکس وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت عوامی حقوق سلب کرنے کیلئے قوانین بنا رہی ہے، شاہد خاقان