9مئی کے ڈرامے

9مئی کے ڈرامے پر جعلی حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہئے ،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ 9مئی کے ڈرامے پر جعلی حکومت کو مستعفی ہو کر پی ٹی آئی سے معافی مانگنی چاہئے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ نالائق ٹولے کے پاس میڈیا میں زندہ رہنے کے لئے 9مئی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سوا کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ احسن اقبال سمیت تمام لیگی رہنما جب میڈیا سے آٹ ہوجاتے ہیں تو 9 مئی پر بیان داغ دیتے ہیں، 9 مئی کا منہ توڑ جواب عوام نے 8فروری کو پی ٹی آئی پر اعتماد کر کے دیا تھا۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ احسن اقبال سمیت تمام قائدین فارم 47اور الیکشن کمشنر کے سہارے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں۔
انہوں نھے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہزار بار کہا ہے کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، چور کی داڑھی میں تنکا ہے اس لئے جوڈیشل کمیشن نہیں بنا رہے، جوڈیشل انکوائری سے واضح ہوجائیگا کہ 9 مئی کے اصل محرکات کیا تھے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ 9 مئی پی ٹی آئی کے خاتمہ کی سازش تھی جو شرمندہ تعبیر نہ ہوئی، مخالفین کی سازش کے بعد پی ٹی آئی مزید مضبوط ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر9مئی کے سازشیوں کو بے نقاب کرے گی۔

مزید پڑھیں:  جعلی پارلیمنٹ کے پاس آئینی ترامیم کا حق نہیں، مولانا فضل الرحمن