چمن پھاٹک دھماکہ

کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب دھماکہ ،2افراد زخمی

ویب ڈیسک: کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق دھماکہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں چمن پھاٹک پر واقع سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب ہوا ہے۔
اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو نے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں مندی، 81ہزار122 پوائنٹس کی حد برقرار