عمران خان کو طالبان دوست

کیا طالبان دوست عمران خان چانسلر بن سکتے ہیں؟،برطانوی اخبار کا سوال

ویب ڈیسک: برطانوی اخبار دی گارڈین نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب کے معاملے پر سوال اٹھایاہے کہ کیا طالبان دوست عمران خان چانسلر بن سکتے ہیں ۔
برطانوی اخبار دی گارڈین نے چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کے انتخاب میں نامزدگی پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طالبان دوست قراردیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔
برطانوی اخبار کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آکسفورڈ چانسلر نامزدگی کی درخواست یونیورسٹی روایات کے خلاف ہے اور کیا طالبان دوست شخص کا چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی انتخاب درست ہوسکتا ہے۔
اخبار نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عمران خان نے خواتین کی تعلیم پر پابندی لگانے والے طالبان کی حمایت کی اور اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا۔
دی گارڈین کی جانب سے عمران خان کے آکسفورڈ چانسلر کے انتخاب کیلئے کاغذات جمع کرانے پر سوال کیا گیا کہ کیا طالبان دوست عمران خان واقعی آکسفورڈ کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہیں؟
برطانوی اخبار کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان نے کابل سے امریکی، برطانوی اور اتحادی افواج کے انخلا کے بعد افغان طالبان کو مبارکباد دی، عمران خان نے طالبان کو ”غلامی کی زنجیریں توڑنے”پر مبارکباد دی۔
اخبار میں کہا گیا کہ عمران خان نے جنسی طور پر ہراساں ہونے والی خواتین کو ہی اس سانحہ کا ذمہ دار قرار دیا۔
بانی پی ٹی آئی نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا تھا، قبل ازیں عمران خان نے اسامہ بن لادن کو دہشت گرد کہنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔
دی گارڈین اخبار نے لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کی نامزدگی آکسفورڈ کی خواتین بشمول حالیہ اور ماضی کی خاتون گریجوایٹس کی توہین ہے، ایسے شخص کا تصور کرنا مشکل ہے، کاش! کوئی عمران خان اور ان کے حامیوں کو بھی یہ بتائے۔
برطانوی اخبار نے لیڈی ایلش انجیولینی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیلئے بہترین امیدوار قرار دیا ہے، لیڈی ایلش انجیولینی پہلے ہی آکسفورڈ یونیورسٹی کا اثاثہ ہیں۔
واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کے لئے انتخابات 28 اکتوبر کو ہوں گے، ڈھائی لاکھ سابق طلبا اور سابق عملہ آن لائن ووٹ ڈالیں گے، نئے چانسلر کی مدتِ ملازمت 10 سال ہوگی۔

مزید پڑھیں:  انقلاب کا اعلان، ایک گولی کے جواب میں 10چلائیں گے: علی امین