باجوڑ میں بم دھماکہ

باجوڑ میں بم دھماکہ: ایک شخص جاں بحق ، 2زخمی

ویب ڈیسک: باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق بم دھماکہ باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقہ درہ میں ہوا ہے ۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ہیں ۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق شخص کی نعش اور زخمیوں کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا ۔
دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت رحیم اللہ سکنہ بھائی چینہ کے نام سے ہوئی ہے ۔
زخمیوں میں فضل ہادی اور محیب اللہ سکنہ بھائی چینہ شامل ہیں ۔
دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے ۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بڑھانے کا اعلان