9مئی مقدمات میں نامزد ملزمان

9مئی مقدمات میں نامزد ملزمان کو 6 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم

ویب ڈیسک: 9مئی مقدمات میں نامزد ملزمان کو 6 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی کے ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزموں کو 6ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
گزشتہ سماعت کے موقع پر مقدمے میں نامزد ملزموں کی حاضری مکمل نہیں تھی جس کے باعث ملزموں کے بیانات ریکارڈ نہیں ہوسکے تھے۔
اس کے بعد عدالت نے مقدمے میں نامزدتمام ملزموں کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کاحکم دیا ۔
استغاثہ کے مطابق 9 مئی کو لنڈی کوتل میں بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیلئے ہنگامہ آرائی اور توڑپھوڑ کی گئی تھی جبکہ طور خم روڈ کو بلاک کردیا گیا تھا۔
اس کے بعد تھانہ لنڈی کوتل پولیس نے 18 ملزموں کو مقدمے میں نامزد کیا اور تفتیش مکمل کرکے ان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرایا اور ملزمان کا ٹرائل چل رہا ہے۔ مقدمے پر مزید سماعت 6ستمبر کو ہوگی۔
یاد رہے کہ 9مئی مقدمات میں نامزد ملزمان کو 6 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کےزیر اہتمام نیشنل انڈر گریجویٹ میڈیکل ریسرچ کانفرنس