شریف برادران میں دوریاں

شریف برادران میں دوریاں، نواز شریف مفاہمت، شہباز سیاسی تناو کے حامی ہیں

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات و نشریات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ شریف برادران میں دوریاں بڑھنے لگی ہیں، نواز مفاہمت، شہباز سیاسی تناو کے حامی ہیں جنہیں سیاسی تناو میں اپنی خیر نظر اتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک بھائی مفاہمت جبکہ دوسرا 9 مئی کا راگ الاپ رہا ہے، نواز مفاہمت کی بات کر کے چوتھی بار وزیراعظم بننے کے چکر میں ہیں جبکہ شہباز شریف اپنے حامی وزراء کے ذریعے 9 مئی پر معافی کے بیانات دلوا رہے ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹرسیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو مفاہمت جبکہ شہباز شریف کو سیاسی تناو میں اپنی خیر نظر آ رہی ہے، ایسے دکھائی دے رہا ہے کہ شہباز شریف کسی صورت نواز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دے رہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ نوازشریف کے سیاسی مفاہمت کے بیانئے کو اپنے وزراء کے ذریعے شہباز شریف دبائے جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے مذاکرت کی کو شش ہو رہی ہے جبکہ شہباز شریف اس کے برعکس ہیں۔ سریف برادران میں دوریاں خاصی بڑھ چکی ہیں، کئی ماہ بعد آپس میں جب ملے تب بھی شہباز شریف کے چہرے پر کوفت کے تاثرات واضح تھے۔
بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ شہباز شریف کو عمران خان کی شکل میں اپنی سیاسی موت نظر آ رہی ہے جبکہ دونوں بھائی ذاتی اور سیاسی مفاد کی خاطر لڑ رہے ہیں۔
مشیر اطلاعات نے واضح کیا کہ عمران خان کسی بھی ڈیل کے خواہاں نہیں ، صرف عوام کیلئے ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، یہ بالکل واضح ہے کہ عمران خان مینڈیٹ چوروں سے مذاکرات کرینگے نہ کسی قسم کی کوئی ڈیل کرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈائیلاگ کا راستہ ہروقت کھلا رہیگا وہ بھی عوام کے سامنے، مینڈیٹ چوروں کے آخری دن قریب آگئے ہیں ، اسی لئے مذاکرت کے نام پر مزید سانسیں لینے کی کوشش کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ مشیر اطلاعات و نشریات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ شریف برادران میں دوریاں بڑھنے لگی ہیں.

مزید پڑھیں:  ایران کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ