مردان میں گرلز ہائیر سیکنڈری سکول

مردان میں گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کو مالک زمین نے تالے لگا دیئے

ویب ڈیسک: مردان میں گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کو مالک زمین نے تالے لگا دیئے۔
ذرائع کے مطابق ضلع مردان میں گورنمٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول حواجہ رشکہ کو مالک زمین نے مطالبات پورے نہ ہنوے پر تالے لگا کر بند کر دیا۔
گزشتہ دس سال سے سکول کیلئے زمین دینے والے اراضی مالک کے ساتھ وعدے ہو رہے ہیں، تاہم اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔
اراضِ مالک کو بتایا گیا کہ زمین کے بدلے سرکاری نوکری دی جائے گی لیکن ابھی تک اس پر عمل درامد نہیں ہو رہا ۔
مالک زمین کے مطابق میرے ساتھ تمام دستاویز موجود ہیں، مالک زمین نے اج سے سکول بند کر دیا۔ اس کے باعث اساتذہ و طالبات شیدید گرمی میں سکول کی عمارت کے باہر کھڑی ہیں۔
دوسری طرف مردان میں سکول بند ہونے اور اسے دوبارہ کھولنے کےلے تاحال کوئی حکومتی نمائندہ پہنچا نہ ہی کوئی مذاکرات ہوئے، تاکہ طالبات اور دیگر ٹیچنگ سٹاف کو تدریسی عمل جاری رکھنے کیلئے سکول کھولا جا سکے۔
یاد رہے کہ اراضی مالک نے واضح کیا ہے کہ اس بار کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ دس سال سے وعدوں پر وعدے ہو رہے ہیں حالانکہ یہ میرا حق ہے جس کا ثبوت تحریری دستاویز ہیں۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی احتجاج: خواتین سمیت پی ٹی آئی کے 103کارکن گرفتار