ہنگو میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج

ہنگو میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، عوام نے ٹل روڈ بند کر دی

ویب ڈیسک: ہنگو میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے عوام نے ٹل روڈ بند کر دی۔
روڈ بند ہونے سے ٹل روڈ کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ برقیات کی جانب سے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ٹل روڈ توغ سرائے پر عوام نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس دوران بپھرے عوام نے مین ٹل روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
احتجاجی مظاہرے میں علاقہ مشران سمیت پی ٹی آئی کے ورکر بھی شرکت کر رہے ہیں۔
سابقہ ناظم فرمان بنگش نے اس موقع پر کہا کہ جب تک توغ سرائے فیڈر پر لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم نہیں کی جاتی تب تک مین جی ٹی روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رہے گا۔
یاد رہے کہ ہنگو میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے عوام نے ٹل روڈ بند کر دی جس کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی قطاریں‌لگ گئیں.

مزید پڑھیں:  شہید حسن نصراللہ کا جسد خاکی تلاش کرلیا گیا