یوٹیلیٹی سٹورز بندش کیخلاف ملازمین

یوٹیلیٹی سٹورز بندش کیخلاف ملازمین کا دھرنا جاری، حتمی مذاکرات آج متوقع

ویب ڈیسک: یوٹیلیٹی سٹورز بندش کیخلاف ملازمین کا دھرنا جاری ہے، گزشتہ دو ہفتوں سے جاری دھرنا میں تمام ملازمین بھرپور انداز میں شرکت کر رہے ہیں۔
یوٹیلیٹی سٹورز بندش کے خلاف اسلام آباد میں ملازمین کا دھرنا گزشتہ دو ہفتوں سے جاری ہے، اس دوران آج 2 بجے تک مطالبات منظوری کا الٹی میٹم ملازمین کی جانب سے دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت اور ملازمین کے درمیان حتمی مذاکرات آج متوقع ہیں۔
اسلام آباد کے بلیوایریا میں یوٹیلیٹی سٹورز ہیڈ آفس کے سامنے جاری دھرنے میں یوٹیلیٹی سٹورز کی تمام 3 یونینز کے ملازمین شریک ہیں۔
مظاہرین حکومت سے فیصلہ واپس لینے سمیت کئی مطالبات لیے پنڈال سجائے بیٹھے ہیں۔
دھرنا شرکا کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے مذاکرات میں نوٹیفکیشن کے اجرا سے متعلق آج تک کی مہلت لی تھی۔ آج نوٹیفیکشن کا اجرا ہوا تو گھر واپس ورنہ ڈی چوک کا رخ کریں گے۔
یاد رہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز بندش کیخلاف ملازمین کا دھرنا جاری ہے، گزشتہ دو ہفتوں سے جاری دھرنا میں تمام ملازمین بھرپور انداز میں شرکت کر رہے ہیں۔
مرکزی حکومت کے اعلان کے بعد سے یوٹیلٹی سٹور ملازمین سراپا احتجاج ہیں‌کیونکہ حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹور بند کرنے کاکہا تھا. ملازمین نے اسے ظلم قرار دیتے ہوئے ہزاروں ملازمین کو زندہ درگور کرنےکے مترادف قرار دیدیا.

مزید پڑھیں:  عدلیہ کےحق میں احتجاج:عمران خان نےعلی امین کواہم ہدایات جاری کردیں