یوکرین پر روس کا بیلسٹک میزائلوں

یوکرین پر روس کا بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، 49 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: یوکرین پر روس کا بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کے دوران 49 افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق روس نے یوکرین کے شہر پولٹاوا میں فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر دیا ہے۔
یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملے میں 49 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
روسی افواج کی جانب سے یوکرین کے فوجی انسٹیٹیوٹ پر دو بیلسٹک میزائل داغے گئے۔
یوکرینی حکام کی جانب سے اس موقع پر ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کی تفصیل نہیں بتائی گئی تاہم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں یوکرینی فوجی شامل ہو سکتے ہیں۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس کے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روس کو اس حملے کا حساب چکانا ہوگا۔
یاد رہے کہ یوکرین پر روس کا بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کے دوران 49 افراد ہلاک ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان سے کوہاٹ تک حکومتی رٹ موجود نہیں،گورنر فیصل کنڈی