قادری کی بچوں کو انسداد پولیو

صوبائِی وزیر عدنان قادری کی بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے کی اپیل

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں 9 تا 13 ستمبر انسداد پولیو مہم کے حوالے سے صوبائِی وزیر صاحبزادہ عدنان قادری کی بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے کی اپیل سمیت اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں۔
خیبرپختونخوا کے وزیر برائے حج، اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ عدنان قادری نے حالیہ پولیو مہم کے دوران علماء سے بالخصوص اورعوام الناس سے بالعموم کہا ہے کہ وہ پولیو مہم میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے بچائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مرض کا ملک کے اندر جڑ سے خاتمہ ضروری ہے ، اس وائرس کو اختتام تک پہنچانے کیلئے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے 27 اضلاع میں 9 ستمبر سے 13 ستمبر تک یہ مہم چلائی جائے گی جبکہ باقی اضلاع میں مہم اس مہینے کی23 سے 27 ستمبر تک چلائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں چلائی جانے والی اس مہم میں 64 لاکھ 25 ہزار 27 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اس مہم میں 35 ہزار ٹیمیں حصہ لیں گی۔اور گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔اسطرح ان پولیو ٹیموں کی حفاظت پر 50 ہزار پولیس اہلکار مامور ہونگے۔
انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے بروقت پلائے تاکہ اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں 9 تا 13 ستمبر انسداد پولیو مہم کے حوالے سے صوبائِی وزیر صاحبزادہ عدنان قادری کی بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے کی اپیل سمیت اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں۔

مزید پڑھیں:  حکومتی رابطے اور جوڑ توڑ ناکام،آئینی ترامیم غیرمعینہ مدت تک موخر