این ایف سی ایوارڈ کا مطالبہ

اسد قیصر کا نئے این ایف سی ایوارڈ کے اجراء کا مطالبہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ممبر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسمبلی اجلاس کے دوران حکومت کو خیبر پختونخوا سے کی گئی کمٹمنٹ یاد دلاتے ہوئے نئے ایف سی ایوارڈ کے اجراء کا مطالبہ کردیا ۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سے درخواست ہے کہ ایم ایف سی مطابق خیبرپختونخوا سے اپنی کمٹمنٹ پوری کرکے نئے این ایف سی ایوارڈ کا اعلان کریں۔
انہوں نے کہا کہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے وقت یہ طے پایا تھا کہ وفاق اور صوبے 3 فیصد فنڈز اس علاقے کی ترقی کے لیے دیں گے۔
پی ٹی آئی ممبر اسد قیصر کی درخواست پر وزیر مملکت علی پرویز نے جواب دیا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ کی زیر صدارت ایک ذیلی کمیٹی بنی تھی، جس صرف ابھی تک ایک ہی اجلاس ہوا ہے، ابھی تک کوئی سفارشات موصول نہیں ہوئیں۔
علی پرویز نے کہا کہ جب سفارشات آ جائیں گی تو دسویں این ایف سی کے لیے انہیں دیکھ لیں گے ، وفاق اور صوبوں سے 3 فیصد فنڈز دینے کا کہا گیا تھا، ذیلی کمیٹی جب سفارشات دے گی تو اس کے بعد اس پر فیصلہ ہو جائے گا۔
علی پرویز نے مزید کہا کہ جو رقم فاٹا میں 2019 – 20 میں جا رہی تھی اس کے مقابلے آج زیادہ رقم جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ سے متعلق 500 ارب روپے خیبر پختونخوا کے پاس جا رہے ہیں، اس رقم کا بھی حساب ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  گورنرکا وزیراعلی کو خط، صوبائی حقوق کیلئے مشترکہ ٹاسک فورس کی تجویز