ٹرک اور وین کا خوفناک تصادم

سوات میں ٹرک اور وین کا خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: سوات میں ٹرک اور وین کا خوفناک تصادم کا واقعہ رونما ہوا ہے، اس دوران 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخِمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع سوات کے علاقے کانجو میں ٹرک اور وین کے مابین تصادم سے 3 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
لاشوں اور زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے 2 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی وین میں 5 افراد سوار تھے جن میں تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے میں سوزوکی ڈرائیور عبدالوہاب، ان کا سات سالہ بیٹا زریاب اور عبدالغفار جاں بحق جبکہ زخمی ہونے والوں میں سمیع اللہ اور اکبر جان شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سوات میں ٹرک اور وین کا خوفناک تصادم کا واقعہ رونما ہوا ہے، اس دوران 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخِمی ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  روف حسن کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی