بابر سلیم سواتی کا نام خارج

سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا نام پی این آئی ایل سے خارج

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا نام پی این آئی ایل سے خارج کردیا ۔
پشاور ہایکورٹ میں سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔
چیف جسٹس اشتیاق ابرہیم پشاور ہائیکورٹ اورجسٹس وقار احمد نے مقدمے کی سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں رپورٹ مل گئی ہے کہ نام لسٹ سے نکالا گیا ہے۔
اس دوران اے اے جی نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست گزار کے نام پی این آئی ایل سے خارج کردیا ہے۔
اے اے جی کی تصدیق کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے سماعت مکمل ہونے پر رٹ نمٹادی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ، کامیاب نہیں ہونے دینگے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا