آئینی ترمیم ضرور ہوگی

آئینی ترمیم ضرور ہوگی، پی ٹی آئی نے بھی وقت مانگا ہے: خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم ضرور ہوگی پی ٹی آئی نے بھی دسمبر تک وقت مانگا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ آئینی ترمیم سے متعلق مسودے کو راز میں نہیں رکھا گیا، یہ پبلک ڈاکومنٹ ہے کوئی سیکریٹ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ججز کی تقرری کا سارا معاملہ جوڈیشری کے پاس ہے ایک ایک چیمبر سے پانچ پانچ وکیل جج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کا احتساب ہوتا ہے، مقدمے بھی بنتے ہیں اور تنخواہ صرف دو لاکھ ہے، ججز کو بھاری تنخواہیں بھی ملتی ہیں اور مراعات بھی لیکن 27لاکھ کیسز عدالتوں میں پڑے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہناتھاکہ عمران خان نے اتنی وارداتیں کی ہیں کہ ان کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں، وہ صرف آئینی ترمیم نہیں بلکہ پاکستان کی ہر چیز کو اپنے ساتھ نتھی کرنا چاہتے ہیں
خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ آئینی ترمیم کا مقصد احتساب ہی نہیں بلکہ اداروں میں طاقت کا توازن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے آپ کو ہر چیز کا محور سمجھتے ہیں، انہوں نے چار سال جو گل کھلائے ہیں ان پر نظر دوڑائیں، 9 مئی کو بغاوت کرنے کی کوشش کی گئی۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ 9مئی واقعے میں فوج کے ادارے میں بھی لوگ موجود تھے جو فیض کے ساتھ تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خن جب سے قید ہیں تب سے دو چار ہزار مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کروں گا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کا مقصد 3 امپائروں کو توسیع دینا ہے، عمران خان