ڈینگی بچاؤسپرے کا آغاز

پشاور سمیت پانچ مخصوص اضلاع میں ڈینگی بچاؤسپرے کا آغاز

ویب ڈیسک: مشیر صحت خیبر پختونخوا کی ہدایت پر پشاور سمیت پانچ مخصوص اضلاع میں ڈینگی بچاؤ سپرے کا آغاز کردیاگیا ۔
سپرے کا آغاز ڈینگی سے متاثرہ پانچ اضلاع، پشاور، ایبٹ آباد، بنوں، صوابی اور نوشہرہ میں کیا گیا ہے ۔
مذکورہ اضلاع کے ہاٹ سپاٹ یونین کونسلز میں طلوع و غروب آفتاب کے اوقات میں ڈینگی کش فیمیگیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے گھروں کے اندر ڈینگی مچھر تلف کرنے کیلئے آئی آر ایس سپرے بھی کیا جارہا ہے۔
مشیر صحت کی ہدایت پر گھروں کے اندر ڈینگی لاروا تلفی کے کاروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے۔
گلی محلوں اور یونین کونسلز کی سطح پر عوامی شرکت پر مبنی ڈینگی سے آگاہی مہمات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
پشاور میں اندرون شہر سمیت حیات آباد اور ناصر باغ روڈ پر ڈینگی کش فیمیگیشن باقاعدگی سے جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان