عمران خان کی رہائی سے مشروط

پی ٹی آئی نےآئینی ترمیم کوعمران خان کی رہائی سے مشروط کردیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے آئینی ترمیم کی حمایت کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے مشروط کردیا ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء علی محمد خان نے وفاقی حکومت کو پیش کش کی ہے کہ پہلے عمران خان کو جیل سے باہر نکالیں پھر آئینی ترمیم پر بات کرلیں ۔
علی محمد خان نے پی ٹی آئی کا آئینی ترمیم پر موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوباہرنکالیں پھرآئینی ترمیم پربات کریں، ترامیم کی منظوری سے پہلے مینڈیٹ بھی واپس کریں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ نامکمل پارلیمنٹ سے کیسے آئینی ترمیم ہوسکتی ہے؟۔
علی محمد خان نے کہا کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا کردار سوالیہ نشان ہے، افسوس بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین پرنقب زنی کررہا ہے۔
علی محد خان کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ صرف سپریم کورٹ کو مانتے ہیں، سینئرجسٹس منصورعلی شاہ ہی چیف جسٹس بنیں گے،اورکوئی قبول نہیں، اداروں کامذاق نہیں اڑانے دیں گے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور سے منشیات کی قطر سمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر کو گرفتار کرلیا گیا