اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن کا تیسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا تیسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہو گیا ۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن آف پا کستان کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ممبران کمیشن، سیکرٹری اور قانونی ٹیم شریک ہوئی، قانونی ٹیم نے اجلاس کو سپریم کورٹ کی وضاحت پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم کی بریفنگ کے بعد کمیشن نے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کے معاملے پر مشاورتی اجلاس کل پھر ہوگا۔
واضح رہے کہ 14ستمبر کو مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے اکثریتی بنچ نے وضاحتی حکم جاری کیا ۔
حکم نامے میں میں کہا گیا کہ فیصلے کی روشنی میں پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ہیں جبکہ الیکشن کمیشن فیصلے پر فوری عملدرآمد کرے۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم مسترد کرتی ہے، لیاقت بلوچ