5کلینکس کو سیل کردیا

خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے پشاور کارروائی کرتے ہوئے 5کلینکس کو سیل کردیا۔
ترجمان خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق ال فراز میڈکل کلینک میں سروس پروائڈر غیراہل جبکہ الشفا ڈینٹل کلینک میں ٹیکنیشن سروس پروائڈر کی خدمات سرانجام دے رہا تھا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ بلال میڈکل ہال کو سیل کردیا گیا جس کا سروس پروائڈر کلینکل ٹیکنیشن تھا۔
کارروائی کے دوران خورشید کلینک بھی سیل کیا گیا جہاں سروس پروائڈر ہومیوپیتھک ڈاکٹر تھا اور مریضوں کو ایلوپیتھک انجکشن لگارہا تھا ۔
اسی طرح صدیق میڈیکوز بھی سیل کردیا گیایہاں پر بھی سروس پروائڈر نااہل تھا۔
خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ کارروائی ڈائریکٹر لائسنسنگ کی ہدایت پر کی گئی۔
کارروائیوں کا مقصد صوبے میں معیاری صحت کی خدمات کو یقنی بنانا ہے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں بینک کی گاڑی پر حملہ ، منیجر جاں بحق