بچوں کی لڑائی پر فائرنگ

ہری پور میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،خاتون زخمی

ویب ڈیسک: ہری پور میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہو گئیں۔
واقعہ خانپور کے نواحی گاؤں کھوئی میرا میں پیش آیا جہاں بچوں کے درمیان لڑائی کا گلہ دینے والے افراد پر آتشین اسلحہ سے فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں طارق محمود ولد کالا خان جاں بحق جبکہ ایک خاتون خدیجہ بی بی شدید زخمی ہو گئیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی خانپور پولیس اور ریسکیو 1122 خانپور کی ٹیم نے جاں بحق شخص کی نعش اور زخمی خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانپور منتقل کیا ۔
زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت کے باعث ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کیا گیا ۔
واردات ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں سوزوکی گاڑی حادثے کا شکار ،تین افراد جاں بحق