دوبارہ سپریم کورٹ جانے کافیصلہ

مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن نے دوبارہ سپریم کورٹ جانے کافیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کے معاملے پر دوبارہ سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں نئی متفرق درخواست دائرکی جائے گی ۔
ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی وضاحت کے تفصیلی جائزے کے بعد اہم فیصلے کرلیے ہیں۔
الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں نئی متفرق درخواست دائر کرے گا ۔
نئی متفرق درخواست کے ذریعے ذریعے سپریم کورٹ سے رہنمائی طلب کی جائے گی کہ جب قانون موجود ہے کہ اب مخصوص نشستیں الاٹ نہیں کی جا سکتیں تو فیصلے پر عملدرآمد کیسے ہو۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں قانونی رائے اور اسپیکر قومی اسمبلی و پنجاب اسمبلی کے خطوط کا جائزہ لیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے روکتا ہے، سپریم کورٹ بتائے فیصلے پر تکنیکی طور پر کیسے عملدرآمد کیا جائے۔
واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا ۔
سپیکر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوسکتا جس کا اطلاق ماضی سے ہوتا ہے ۔
خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ چنانچہ الیکشن کمیشن پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون پر عمل کرے، جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے اصولوں پر عمل کرے۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی کے وار تیز‘ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ