شیر افضل مروت کورونا کا شکار

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کورونا کا شکار ،ٹیسٹ مثبت آگیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کورونا کا شکار ہوگئے ۔
شیر افضل مروت نے ٹیسٹ مثبت آنے پر تمام پارٹی رہنماؤں آگاہ کردیا ہے ۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں کچھ دنوں کے لیے قرنطینہ میں چلا گیا ہوں۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ سب سے درخواست ہے کہ میری جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وبائی مرض کوویڈ اب کم مہلک ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ : قتل اور خودکشی کے واقعات میں 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق