پولیس ہیڈ کانسٹیبل گرفتار

پشاور پولیس لائنز بم دھماکے میں ملوث پولیس ہیڈ کانسٹیبل گرفتار

ویب ڈیسک: پشاور پولیس لائنز بم دھماکے میں ملوث پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو بی آرٹی سے گرفتار کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق پشاور پولیس لائن دھماکے میں پولیس کانسٹیبل نے مرکزی سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا۔
کانسٹیبل پشاور پولیس کا اہل کار ہے، جسے تحقیقاتی اداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار کانسٹیبل پولیس لائن میں بھی تعینات رہا ، جس نے مسجد تک رسائی ، پولیس لائن گیٹ میں داخلے میں معاونت دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کئے جانے والے پولیس کانسٹیبل ولی کا بھائی بھی سہولت کاری کے الزام میں زیر حراست ہے ،پولیس اہلکار کی گرفتاری مرکزی ملزم کی نشاندہی پر کی گئی۔
خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ عمر کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا،گرفتار کمانڈر نے ملوث پولیس اہلکار کی نشاندہی کی۔
گرفتار ہونے والے پولیس اہلکار اور اس کے بھائی کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کر دیاگیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ۔
پولیس کے مطابق اہم گرفتاری سے مکمل نیٹ ورک تک رسائی ممکن ہوسکے گی ۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس منظور