لاہور جلسہ کیلئے وزراء و ممبران

لاہور جلسہ کیلئے وزراء و ممبران کو ہزاروں کارکنان ساتھ لانے کی ہدایت

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے لاہور جلسہ کیلئے وزراء و ممبران کو ہزاروں کارکنان ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزراء کو 2 ،2 ہزار، ممبران صوبائی اسمبلی کو 1،1 ہزار، تنظیمی عہدیداروں کو 500 ، 500 اور یو سی عہدیداروں کو 100 کارکن ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ادھر پی ٹی آئی جلسے کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال بھی کیا جانے لگا ہے، ریسکیو، پی ڈی اے اور ٹی ایم ایز ریڑیاں بھی استعمال کی جائیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ریلی میں آگ لگی تھی اور گاڑیوں کے ایکسڈنٹ کے واقعات بھی پیش آئے تھے، ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے دیگر اداروں کے فائر فائٹرز بھی جلسہ کے ہمراہ ہوں گے۔
ڈی جی ریسکیو 1122 محمد ایاز خان کے مطابق ایمبولنسز، گاڑیاں اور دیگر عملہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، پچھلی مرتبہ بھی گاڑیوں میں آگ لگی تھی اور حادثے ہوئے تھے، اس لیے تمام انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے لاہور جلسہ کیلئے وزراء و ممبران کو ہزاروں کارکنان ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ادھر پی ٹی آئی جلسے کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال بھی کیا جانے لگا ہے، ریسکیو، پی ڈی اے اور ٹی ایم ایز ریڑیاں بھی استعمال کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن تذبذب کا شکار، آج پھر اجلاس ہوگا